امریکیوں کو عراق اور شام سے بے دخل کردیا جائے گا، امام خامنہ ای
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں طلباء کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا امریکا کوپورے خطے سے بے دخل کردیا جائےگا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں طلبا کے اجتماع سے خطاب کے دوران خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ امریکیوں کو عراق اور شام سے بے دخل کردیا جائے گا۔
رہبرانقلاب نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ افغانستان، عراق اور شام میں امریکی کارروائیوں سے ان کے دلوں میں نفرت پیدا ہوگئی ہے لہذا امریکا کے لیے ان ملکوں میں کوئی گنجائش نہیں اور ان امریکیوں کو بے دخل کردیا جائےگا۔
امام خامنہ نے گزشتہ روز اتوار ویڈیو کانفرنس کے ذریعے طلباء و طالبات اور طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے اپنے خطاب میں امریکا سے نفرت و بیزاری کی وجہ کو دنیا کے ممالک خاص طور سے افغانستان، عراق اور شام میں جنگ کی آگ کو بھڑکانا قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکا واضح طور پر کہتا ہے کہ شام میں اس کی فوج ہے اس لئے کہ وہاں تیل ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنه ای نے اس ویڈیو کانفرنس میں امریکا اور دنیا کے مختلف ممالک میں امریکی پرچم کو نذر آتش کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ عوام کی جانب سے اس طرح کا اقدام امریکی حکومت سے نفرت و بیزاری کا اعلان ہے۔
آپ نے فرمایا کہ حتی عوام کے علاوہ امریکا کا ساتھ دینے والی حکومتوں کے بعض سربراہان جب اپنے دل کی بات کرتے ہیں تو اس سے امریکی حکومت اور حکام کیلئے ان کی نفرت اور بے اعتمادی کا مشاہدہ ہوتا ہے۔
امام خامنه ای نے امریکا سے نفرت کی ایک اور وجہ کو امریکا کے موجودہ حکمرانوں من جملہ باتونی، منطق سے عاری اورمغرور صدر اور وزیر خارجہ کو قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ البتہ امریکا سے نفرت کی وجہ صرف یہ نہیں ہے بلکہ امریکا کی کارکردگی، طرزعمل، جرائم، نا انصافی، دہشتگردی کی حمایت، بدنام اور جارح اور تسلط پسند حکومتوں کی مدد و حمایت، صیہونی حکومت کے ظلم و ستم کی حمایت اور اب حال ہی میں کورونا وائرس کے بارے میں اس کی ناقص پالیسی بھی ہے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر منہ زور طاقتوں کے مقابلے میں ایران کی ثابت قدمی اور قومی اقتدار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمن قوم کی تحقیراور قومی اعتماد کو ٹھیس پہنجانے کی کوششوں سے مایوس نہیں ہوا ہے تاہم دشمن کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود خداوند نے مخالفت کو اس کا مقدر بنا لیا ہے۔
حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنه ای نے فرمایا کہ اسی کورونا وائرس سے مربوط مسائل من جملہ یورپ کے مقابلے میں ایران میں اس سے نمٹنے کی پالیسی اور عملی کارکردگی، سائنسی طور پر اس وائرس کی تشخیص کیلئے کی جانے والی کوششوں، مومنانہ امداد، اور فضا میں چھوڑے جانے والا سٹیلائٹ ایرانی قوم کی طاقت وعزت کا باعث بنا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کی عظیم صلاحیتوں اور ظرفیتوں کے پیش نظر، ایرانی عوام ، جوانوں اورطلباء کی کفراور ظلم و استکبارکے طاقتور محاذ پر فتح اور کامیابی کو ناقابل تردید قراردیتے ہوئے فرمایا: حالیہ برسوں کے فوجی اور غیر فوجی تجربات سے بخوبی ثابت ہوتا ہے کہ ایرانی قوم میں اپنے دشمن پر کامیاب ہونے کی بھر پور صلاحیت اورتوانائی موجود ہے۔