عراق؛ دیالہ میں حشد الشعبی اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ دیالہ میں حشد الشعبی اور تکفیری دہشت گردوں کےدرمیان جھڑپوں میں متعدد داعشی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے نے المنار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حشد الشعبی اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں تکفیری ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
حشد الشعبی کا کہناہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف دیالہ کے العظیم نامی علاقے میں گزشتہ رات جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے متعدد تکفیری ہلاک یا زخمی ہوئے۔
عراقی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات تکفیری دہشت گردوں نے '' جنوبی کرکوک'' کے ''الافتخارات'' نامی علاقے میں داعشی دہشت گردوں نے ایک چوکی پر حملہ کیا میں ایک فوجی شہید ہوگیا۔
ادھرشمال مشرقی بعقوبہ میں ایک بم دھماکے میں ایک عراقی جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی گئی ہے۔ عراقی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے تکفیری دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔