اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی


ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے کئی بار لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کے چار جنگی جہازوں نے لبنان کے مختلف علاقوں پر پروازیں کیں۔

لبنانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  گذشتہ چند گھنٹوں میں صہیونی فوج کے چار جنگی طیاروں نے لبنانی فضائی حدود کے اندرپروازیں کیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز 10:15 پر صہیونی فوج کے دو جنگی طیارے "علماالشعب" کے علاقے سے عبور کرتے ہوئے "جبیل "کے علاقے کی فضائی حدود میں داخل ہوئےاور لبنان کے مختلف علاقوں پر پرازوں کے بعد  11:20پر واپس چلے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کے دوسرے دو جنگی طیارے 10:40پر "علماالشعب" کے علاقے سے عبور کرتے ہوئے " شکا" کے علاقے میں داخل ہوئے اور لبنان کے مختلف علاقوں پر پرواز کے بعد 11:25 پر "رمیش" کے علاقے سے فرار کرگئے۔

واضح رہے کہ لبنان نے اس ملک کے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔