متحدہ عرب امارات کا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا


متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی الاتحاد کا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اماراتی حکام کا کہناہے کہ ان کا طیارہ انسانی بنیاد پر فلسطین میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی سامان پہنچانے کے لیے بھیجا گیا جس میں فلسطینی عوام کے لیے طبی امدادی سامان تھا۔

الاتحاد کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  انسانی بنیاد پر کارگو فلائٹ 19 مئی کو ابو ظبی سے تل ابیب بھیجی گئی، پرواز میں کوئی مسافر شامل نہیں تھا اور اس میں 14 ٹن سامان پہنچایا گیا۔

خیال رہے کہ مصر اور اردن کے سوا کسی عرب ملک کے اسرائیل کے ساتھ سرکاری تعلقات نہیں ہیں۔

بعض سیاسی ماہرین کا کہناہے کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان کسی قسم کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔