پی آئی اے کا امریکا کیلئے نان سٹاپ فلائٹس کا شیڈول جاری


پاکستان کی قومی انٹر نیشنل ایئر لائن نے امریکا کیلئے نان سٹاپ فلائٹس کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ 

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی فضائی تاریخ میں اسلام آباد سے نان سٹاپ امریکا کیلئے پرواز کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے ، جس سے مسافروں کو بہت حد تک آسانی ملے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاہے کہ امریکا کیلئے نان سٹاپ پرواز 31 مئی کو اسلام آباد سے صبح 8 بجے اڑان بھرے گی اور امریکی وقت دوپہر ایک بجے یہ پرواز نیویارک میں لینڈ کرے گی۔پی آئی اے کی جانب سے امریکا  کی پرواز کیلئے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ عید سے دو روز قبل اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز لینڈنگ سے چند لمحے قبل گر کر تباہ ہو گئی جس میں عملے سمیت سوار 99 افراد سوار تھے تاہم ان میں سے صرف دو افراد ہی معجزة زندہ بچ سکے ۔
جاں بحق ہونے والے مسافروں کی لاشیں شناخت کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
پی آئی اے پرانے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم کو جدید سٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم سے تبدیل کرنے جارہا ہے، جدید اور عالمی معیار کے مطابق فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم ترکی کی ”ہٹ آئی ٹی کمپنی “سے حاصل کیا جائے گا۔ اس سے پی آئی اے طیاروں کو حادثات سے بچانے میں بہت معاونت ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیٹ آف دی آرٹ فلائٹ سسٹم سے پی آئی اے کی سروس ڈیلوری عالمی معیار کی ہو جائے گی، نیا فلائٹ آپریشن سسٹم آئی اے ٹی اے، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن سے منظور شدہ ہوگا، جدید فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم سے پی آئی اے موجودہ صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی۔