برطانیہ پاکستان کو 4.39 ملین پاؤنڈ امداد دے گا


برطانیہ نے کورونا وائرس سے جنگ اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے پاکستان کو 4.39 ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹوفر ٹرنر نے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ برطانیہ اورپاکستان کی مضبوط دوستی کی نشانی کے طور پر برطانیہ پاکستان کو کورونا وائرس سے جنگ کے لیے 4.39 ملین پاؤنڈ کی مزید امداد دے گا۔ 
انہوں نے کہا پاکستان نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے انٹرنیشنل لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان نے معیشت کی بحالی کےساتھ ضرورت مندوں کی صحت اور حفاظت کا بھی خیال رکھا ہے۔