محمد باقر قالیباف پاکستان کا دیرنہ دوست ہے، محمد صادق سنجرانی


پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے محمد باقر قالیباف کو پاکستان کا دیرینہ دوست قرار دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نے نئے ایرانی اسپیکر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے علاقے میں امن و سلامتی اور استحکام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ قالیباف کے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ یہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایشیائی پارلیمانی اسپیکرز کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر اوراسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اس وائرس کے خاتمے کے لئے تعاون پر تاکید کی۔
محمد باقر قالیباف کو جمعرات کے روز مجلس شورای اسلامی یعنی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا۔