کراچی میں مطلع ابرآلود، بارش کا امکان، موسم خوشگوار ہوگا


پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام یا رات میں بوندا باندی کی پیشگوئی کر دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں مطلع ابرآلود رہےگا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں برسات کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے جو پانچ دن تک رہے گا اور اسی دوران پنجاب،خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سندھ اور خیبرپختونخوا بھی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بارش کا امکان ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔