عراق؛ حشد الشعبی کی کارروائی میں متعدد داعشی گرفتار


عراقی رضاکارفورس حشد الشعبی نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ متعدد تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عراقی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے بصرہ میں داعش سے تعلق رکھنے والے متعدد دہشت گردوں کو زندہ گرفتار کرلیا ہے۔
السومریہ نیوز نے خبر دی ہے کہ انسداد دہشتگردی کے مرکز کے ڈائریکٹر ابوعلی البصری کا کہنا ہے کہ عراق کی رضا کار فورس الحشد الشعبی اور فوج کے خلاف بصرہ میں ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والے اس گروہ کے کئی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز داعش نے ایک ویڈیو کے ذریعے عراقی حکومت کو ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ حملوں کی دھمکی دی تھی۔
عراقی فوج کا کہنا ہے کہ ملک بھرسے تکفیری دہشت گردوں کا مکمل طورپر خاتمہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ عراق اور شام میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔