ایرانی سرحد کے قریب حشد الشعبی اور داعش کے مابین جھڑپیں
عراقی رضاکار فوج کا کہناہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحد کے قریب تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا ایک حملہ پسپا کردیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، حشد شعبی نے ایران کی سرحد کے قریب داعش کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
واضح رہے کہ حشد شعبی نے بروز پیر دیالہ میں داعش کی دراندازی کو ناکام بنا دیا تھا۔
الحشد شعبی کا کہنا ہے داعشی دہشت گرد صوبہ دیالہ کے شمالی علاقے میں دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔ داعش کا مقصد تیل کمپنیوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کو نشانہ بنانا تھا۔
خیال رہے کہ حشد شعبی نے گذشتہ دنوں میں داعش کے متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا ہے داعش کا مقصد تیل کے کنووں کو نقصان پہنچانا یا قبضہ کرنا تھا۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے بروقت کارروائی کرکے متعدد تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔
مزید پڑھیں