پاکستان کرونا وائرس سے مزید 83 مریض جاں بحق، تعداد 2255 ہوگئی
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 83 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 255 ہوگئی۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 702 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق صوبہ پنجاب میں 43 ہزار 460، سندھ میں 41 ہزار 303، خیبر پختونخوا میں 14 ہزار 527، بلوچستان میں 7ہزار 31، آزاد جموں کشمیر میں 444، گلگت بلتستان میں 974 جب کہ دارالحکومت اسلام آباد میں 963 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں