گلگت؛ دو بھارتی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ


گلگت میں سیکیورٹی فورسزنے دو بھارتی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان سے  سکیورٹی فورسز نے دو بھارتی جاسوسوں کو  گرفتار کرلیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پکڑے گئے بھارتی جاسوسوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) مرزا حسن کا کہنا تھا کہ دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کراس کرایا تھا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ بھارتی جاسوسوں کی شناخت مشتاق وانی اور فیروز احمد لون کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جاسوسوں نے بھارتی عزائم سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔