سندھ؛ حیدرآباد میں 14 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ


سندھ حکام نے کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی 14دن کیلئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، گھر کے صرف ایک فرد کو خریداری کیلئے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔

تسنیم ںیوز کے مطابق، حیدرآباد میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق حیدرآباد کے90 سے زائد علاقوں میں آج بروز جمعہ19 جون سے دو جولائی تک 14 روز کا لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن کا اطلاق 19 جون کی صبح 9 بجے سے شروع ہوگیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کو پولیس، رینجرز اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر یقینی بنائیں گے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ہوگا، جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق ہوگا ان میں لطیف آباد کی3یوسیز، تحصیل سٹی کی ایک یوسی جبکہ قاسم آباد کی5یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، گھر کے صرف ایک فرد کو خریداری کیلئے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کسی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ مریض کے ساتھ صرف ایک تیماردار کو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ڈبل سواری، پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی ہوگی، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اشیائے ضروریہ، میڈیکل اسٹورز کے علاوہ تمام کاروباربند رہیں گے۔

لاک ڈاؤن میں بند ہونے والے علاقوں میں لطیف آباد کی3یوسیز میں سے یوسی ون میر احسن آباد، یوسی ٹو جی او ار کالونی اور سمارا کالونی شامل ہیں۔

س کے علاوہ لطیف آباد کی یوسی 4لطیف آباد نمبر6کے علاقے، تحصیل سٹی کی ایک یوسی سٹی ون میں اور کلہوڑا کالونی مبارک کالونی، قاسم آباد تحصیل کی5یوسیز ایک تا5کےعلاقےبھی شامل ہیں۔