یورپ کے دروازے پاکستان پر بند؛ بھارت سمیت متعدد ممالک کو داخلے کی اجازت


یورپی یونین نے بھارت سمیت 54 ممالک کے لئے اپنی انٹرنیشنل سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہے. 

  

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یورپی یونین نے دنیا کیلئے اپنے بارڈرز کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستانیوں کیلئے یورپی یونین کے دروازے بند رہیں گے. حیران کن طور پر دنیا میں چوتھے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھارت کو یورپی یونین نے پابندی کی فہرست میں شامل نہیں کیا. 
یورپی یونین کی جانب سے اپنے انٹرنیشنل بارڈرز 54 ممالک کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس فیصلے کا اطلاق جولائی کے آغاز سے ہوگا لیکن بدقسمتی سے پاکستانیوں کیلئے یورپی ممالک کے دروازے بند رہیں گے۔ 
حیران کن طور پر 54 ممالک کی فہرست میں انڈیا کا نام بھی شامل ہے جو دنیا کا چوتھا کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔
- ذرائع کے مطابق برازیل، قطر، امریکہ اور روس سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو یورپی ممالک میں داخلے کی اجازت اس وقت دی جائے گی جب کورونا کو قابو کرلیا جائے گا۔
جن ممالک کے شہریوں کو یورپی یونین کی سرحدوں میں داخلے کی اجازت حاصل ہوگی ان میں البانیا، الجیریا، انڈورا، انگولا، آسٹریلیا، بہاماس، بھوٹان، بوسنیا ہرزیگونیا، کینیڈا، چین، کوسٹا ریکا، کیوبا، شمالی کوریا، ڈومینیکا، مصر، ایتھوپیا، جارجیا، گیانا، انڈیا، انڈونیشیا، جمائیکا، جاپان، قزاقستان، کوسوو، لبنان، موریشش، موناکو، منگولیا، مونٹی نیگرو، موروکو، موزمبیق، میانمار، نمیبیا، نیوزی لینڈ، نکاراگوا، پالاو، پیراگوئے، روانڈا، سینٹ لوشیا، سربیا، جنوبی کوریا، تاجکستان، تھائی لینڈ، تیونس، ترکی، ترکمانستان، یوگنڈا، یوکرائن، یوراگوئے، ازبکستان، ویٹی کن سٹی، وینز ویلا، ویتنام اور زیمبیا شامل ہیں۔