بریکنگ نیوز: اس میں کوئی شک نہیں کہ سٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت نے کروایا، وزیراعظم پاکستان


گذشتہ روز کراچی سٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت نے کروایا.

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بنا لگی لپٹی کھلے الفاظ میں کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت نے کروایا. ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے.
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری خفیہ ایجنسیز ہائی الرٹ پر تھی.
انہوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی. ان کے مطابق وبا سے نمٹنے کا سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی حل نہیں.
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاؤن کے حامیوں نے غریبوں کی بستیاں نہیں دیکھیں. انہوں نے اظہار خیال کیا کہ کورونا کی وجہ سے چھوٹے نجی اسکول سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ اساتذہ بےروزگار ہوگئے ہیں.
پی آئی اے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس ادارے میں مافیا بیٹھا ہوا ہے. 11 سالوں میں 10 چیف ایگزیکٹو بدلے گئے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ بغیر اصلاحات کے آگے نہیں بڑھ سکتے.
گذشتہ روز کراچی سٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی سازش تھی. بھارت نے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا. ان دہشت گردوں کا منصوبہ سٹاک ایکسچینج کے ملازمین کو یرغمال بنانا تھا.