بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، پاکستان
امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے واشنگٹن ڈپلومیٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے COVID-19 وبا کی آڑ میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی۔
اسد مجید خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی سرکار نے 8 ملین نہتے کشمیریوں کو 5 اگست 2019ء سے محصور کر رکھا ہے تاکہ ان کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبایا جاسکے۔ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں Pellet guns کا بے دریغ استعمال کر رہی ہیں، جبکہ غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کریں۔