شہید جنرل سلیمانی ایک امن پسند کمانڈر تھے، سید عباس موسوی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناہے کہ شہید جنرل سلیمانی ایک امن پسند کمانڈر تھے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی کا کہنا ہے کہ پوری تاریخ میں ایرانی امن پسند رہے ہیں اور اس کی ایک زندہ مثال سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس فورس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی تھے کہ جو اپنی شہادت سے قبل علاقے میں امن و سلامتی کی برقراری کیلئے بغداد کے دورے پر گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی ملک نے ایران کی طرح امن و امان کی برقراری میں کردار ادا نہیں کیا ہے۔
سید عباس موسوی نے دنیا میں ایران کی جانب سے امن و سلامتی کی برقراری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں حکومت کی تشکیل، عراق میں امن و امان کی برقراری اور اسی طرح شامی گروہوں کے مابین باہمی گفتگو کیلئے ایران کی کوشش و حمایت اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف دشمنوں کے تمام تر پروپیگنڈوں کے باوجود ایرانی عوام، فوج اور سفارتکار، پائیدار صلح چاہتے ہیں۔