لبنان؛ شہید علی محسن کی شہادت کا سوگ/ اسرائیل سے انتقام کا عزم/ اسرائیل میں شدید خوف و ہراس


لبنان بھرمیں اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے ''شہید علی محسن'' کی شہادت کا سوگ منایا جارہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحتمی تحریک نے شہید علی کامل محسن کی شہادت پر سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صہیونی فوج سے شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حزب الله کے رکن ''علی کامل محسن'' دو روز قبل دمشق ایرپورٹ کے نزدیک اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئےتھے

اسلامی مزاحمتی تحریک حزب الله نے کل بروز منگل اپنے شہید رکن علی کامل محسن کے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کو بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا جس کے بعد اسرائیل میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ  پچھلے سال ستمبر میں بھی جب شام پر اسرائیلی جارحانہ حملوں میں حزب الله کے دو مجاہدین شہید ہوگئے تھے تو اسرائیل کو مقاومتی تنظیم کی جانب سے بھرپور جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حزب الله نے جوابامقبوضہ فلسطینی علاقوں پر انٹی ٹینک میزائلوں کی بوچھاڑ کر دی تھی۔

خیال رہے شام،  مارچ 2011 سے استعماری طاقتوں کی پشت پناھی سے ہونے والی دھشت گردی کی لپیٹ میں ھے۔ شامی حکومت کا موقف ہے کہ اسرائیلی غاصب حکومت اور اس کے مغربی اور علاقائی اتحادی، تکفیری گروہوں کی پشت پناھی کر کے پچھلے کئی سالوں سے شام میں دھشت گردی کر رہے ہیں۔

   اسرائیلی غاصب حکومت جب چاہتی ہے شام کی خودمختاری کو پامال کرتے ہوئے فضائی حملے کرتی ہے اور اس کا ھدف خاص طور پر مقاومتی تنظیم حزب الله کی عسکری پوزیشنز ہوتی ہیں جو کہ شامی فورسز کے شانہ بشانہ دھشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں اھم کردار ادا کررہے ہیں۔