ڈی اے پی کھاد براستہ چمن 550 ٹرکوں سے افغانستان بھیجی جائے گی
گوادرپورٹ پر اقتصادی سرگرمیاں جاری،مال بردار بحری جہاز 17ہزار ٹن کھاد لیکر لنگر انداز
(تسنیم نیوز ایجنسی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ گوادرپورٹ پر اقتصادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ مال بردار بحری جہاز 17ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر لنگر انداز ہوگیا ہے ۔ ڈی اے پی کھاد براستہ چمن 550 ٹرکوں سے افغانستان بھیجی جائے گی۔ پہلی بار کارگو کی پیکنگ غیر ملکی بندرگاہوں کے بجائے مقامی سطح پر کی گئی۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ تھر بلاک 2 میں تھر انرجی لمیٹڈ کے 330 میگاواٹ کے بجلی منصوبے پر کام زور وشور سے جاری ہے ۔ 330 میگاواٹ کے بجلی منصوبے پر کام کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے ، 330 میگاواٹ کے بجلی منصوبے پر 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری ہوگی اور تھر کے 805 مقامی افراد کو روزگار ملا ہے ۔
مزید پڑھیں