ملک بھر میں آج عاشقان اھلبیت (ع) عیدِ غدیر کا تہوار انتہائی مذہبی جوش و خروش سے منارہے ہیں


پاکستان بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، دیہاتوں کی ہر شیعہ آبادی میں مسرت و شادمانی کی لہر، مٹھائیاں تقسیم، لوگوں کو کھانا کھلایا جارہا ہے، ٹوئٹر پر "عید غدیر" اور "علی(ع) کی طرح جیو" ٹاپ ٹرینڈ

تسنیم نیوز ایجنسی: دنیا بھر میں عیدِ غدیر ہر سال 18 ذوالحجہ کو منائی جاتی ہے۔ پاکستان بھر میں بھی آج عاشقان اھلبیت (ع) عیدِ غدیر کا تہوار انتہائی مذہبی جوش و خروش منارہے ہیں۔ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں،  دیہاتوں کی ہر شیعہ آبادی اور عاشقان اھلبیت (ع) کے گھروں،  گلی کوچوں میں مسرت و شادمانی کی لہر، مٹھائیاں تقسیم، لوگوں کو کھانا کھلایا جارہا ہے اور گھروں میں عیدی تقسیم کی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عیدِ غدیر اور "حضرت علی علیہ السلام کی طرح جیو"

 #LIVELIKEALI

آج کا ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس کے تحت لاکھوں سوشل میڈیا صارفین عیدِ غدیر کے حوالے سے مختلف پیغامات ارسال کر رہے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ عیدِ غدیر حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کے چاہنے والوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل تہوار ہے۔

رسولِ اکرم ﷺ نے ہجرت کے 10ویں برس حجتہ الوداع سے واپسی کے موقع پر18  ذی الحجہ کو غدیر خم کے مقام پر مسلمانوں کے قافلہ کو روکا اور کہا جو پیچھے رہے گئے ہیں انکا انتظار کیا جائے جو آگے نکل گئے ہیں انکو واپس بلایا جائے، پھرپالان کا ممبر بنایا اور ایک طویل خطبہ ارشاد کیا اسکے بعد آپ (ص)  نےحضرت علی علیہ السلام کی ولایت کا اعلان کیا اورلوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا! اے لوگوں کیا میں تم پر حجت رکھتا ہوں؟ لوگوں نے جواب دیا ہاں رسول اللہ(ص) پس رسول اعظم ص نے فوراً کہا آج سے جس جس کا میں مولاہوں یہ علی اسکے مولا ہیں۔