"ریاست مدینہ"؟؟؟ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی شراب پرمٹ کیس میں نیب میں پیشی


ملک کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر اعلیٰ کے خلاف ہوٹل کو شراب کا پرمٹ جاری کرنے کیلئے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرنے کا کیس ہے

تسنیم نیوز ایجنسی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج 12 اگست کو نیب میں پیش ہوں گے۔

عثمان بزدار بغیر پروٹوکول کے نیب دفتر جائیں گے اور اَنہوں نے باقی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کوبھی نیب آفس جانے سے منع کیا ہے۔ عثمان بُزدار نیب کو شراب لائسنس کی دستاویزات پیش کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ہوٹل کو شراب کا پرمٹ جاری کرنے کیلئے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرنے کا کیس ہے۔ وہ لاہور میں قومی احتساب بیورو کے دفتر میں پیش ہونگے۔

نیب پیشی سے متعلق وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اکیلے جا کر اپنی صفائی دوں گا، جو قانون کے مطابق ہوگا وہ ہوگا۔

عثمان بزدار نیب لاہور میں پیش ہوکر تمام دستاویزات ، تحریری بیان اور سوالات کے جواب بھی دیں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کی ہے۔