صیہونی غاصب ریاست اسرائیل کی پولیس کے کل مقبوضہ بیت المقدس میں چھاپے اور گھروں کی تلاشی، سات فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا


کون گھیرے ہوئے ہے فلسطین کو آج کھل کے یہ نعرہ لگا اے جہاں (حبیب جالب)

تسنیم نیوز ایجنسی: صیہونی غاصب ریاست اسرائیل کی پولیس نے کل مقبوضہ بیت المقدس میں چھاپے اور گھروں کی تلاشی کے بعد سات فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسیران کی شناخت علاء درباس ، فارس درویش، تیسیر محیسن، محمد ابو بکر، عمر العانتی، محمد صلاح الدین اور منتصر صلاح الدین کے ناموں سے ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اسیران کو حزما قصبے ، شعفاط پناہ گزین کیمپ اور العیسویہ قصبے میں انکے گھروں سے اغوا کیا گیا۔ ان تمام نوجوانوں کو ہتھکڑیاں لگا کر متعدد تفتیشی اور حراستی مراکز منتقل کیا گیا ۔

افسوس کہ دنیا کے بہت سارے اسلامی ممالک خصوصا عرب ریاستیں اگر چہ بظاہر اسلامی ملک ہیں لیکن در حقیقت وہ فلسطین کی پشت پر خنجر گھونپنے والوں میں سے ہیں اور ان کی پالیسیاں فلسطینی کاز کے بالکل برخلاف ہیں وہ بجائے اس کے کہ فلسطینی عوام کی حمایت کریں امریکہ اور صہیونی ریاست کے مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ اسرائیل کا ظلم خطے میں بڑھتا چلاجارہا ہے ۔مگر افسوس خلیجی عرب ریاستیں نہ صرف یہ کہ اسرائیل سے متعلق نرم گوشہ رکھے ہوئے ہیں بلکہ اب تو انہوں نے علی الاعلان اس غاصب ریاست کے ساتھ محبت کی پینگیں بھی بڑھانا شروع کردی ہیں۔

اقوام عالم کو اس اسرائیلی بربریت کا سخت نوٹس لینا چاہیے تاکہ انسانی زندگی کو لاحق خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔ مگر افسوس ماحولیات کے تحفظ کی بات کرنے والی نام نہاد بین الاقوامی حقوق ایجنسیاں مظلوم فلسطینیوں کی ہم آواز بننے کے بجائےخاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی ہیں۔ عالم اسلام کو متحد ہوکر فلسطین اورکشمیر تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے سرتوڑ کوشش کرنی چاہیے یہ مسلم حکمرانوں پر فرض بھی ہے اور قرض بھی۔