جشن آزادی پاکستان؛ ترک صدر کا اردو زبان میں مبارک باد


جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کی جانب سے انگریزی زبان کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی ٹویٹ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر پاکستانی قوم کو ترک قوم کی جانب سے سلام محبت پیش کرتا ہوں۔

اپنے ٹویٹ میں ترک صدر نے کہا کہ برادر ملک پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ گہری تعلقات کے پیش نظر انہیں ذاتی طور پر ترک قوم کی جانب سے سلام محبت پیش کرتا ہوں۔