افتتاح کے ایک دن بعد ہی پشاور میٹرو کی مشینیں جواب دے گئیں، لوگ میٹرو کے بجائے پیدل سفر کرتے رہے
انتظامیہ نے بدنظمی کی ذمہ داری شہریوں میں شعور کی کمی کو قرار دے دیا۔
تسنیم نیوز ایجنسی: پشاور میٹرو کے افتتاح کے ایک دن بعد ہی میٹرو اسٹیشن کی ٹکٹ مشینیں خراب۔ عوام میٹرو کے بجائے پیدل سفر کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق مسافروں کی لمبی قطاریں اور رش کے باعث بھگڈر مچ جانے کی وجہ سے مشینیں ایک ہی دن میں جواب دے گئیں۔
افتتاح کے ایک دن بعد بی آرٹی اسٹیشن میں مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ زیادہ ترشہری سیر وتفریح کے لئے بس میں سفرکرنے لگے۔ بھگڈر کی وجہ سے ہشتنگری اسٹاپ میں ٹکٹ مشین ہی خراب ہوگئی۔
انتظامیہ نے بدنظمی کی ذمہ داری شہریوں میں شعور کی کمی کو قرار دے دیا۔
واضح رہے ایک روز قبل کئی میٹرو اسٹیشنز پر شہریوں کی جانب سے توڑ پھوڑ بھی ہوئی جس کے بعد بی آرٹی اسٹیشز پر ابتدائی طور پر اڑھائی سو اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں عوام کی سہولت کی جگہوں پر بھی حفاظت کیلئے سیکیورٹی اھلکار تعینات کرنے پڑتے ہیں تاکہ بے شعور شہری حکومتی املاک کو تباہ نہ کرسکیں۔