افغانستان میں پاکستان دشمن تکفیری دہشت گرد تنظیمیں سربکف


افغانستان میں پاکستان دشمن 3 دہشت گرد تنظیموں نے آپس میں اتحاد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ  کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، جماعت الاحرار اور حزب الاحرار نے افغان سرزمین پر ہونے والے اجلاس میں یکجا ہونےکا فیصلہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق 3 دہشت گردوں تنظیموں کے اس اجلاس میں پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق دہشت گرد تنظیموں کے اجلاس کی سہولت کاری بھارتی ’را‘ اور افغان خفیہ ایجنسی ’این ڈی ایس ‘ نے کی۔

’را ‘اور ’این ڈی ایس ‘ کے زیر اہتمام 16 اگست کو افغان صوبے پکتیکااور کنڑ میں دہشت گرد تنظیموں کےا جلاس ہوئے، جن میں 3 دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے متحد کیا گیا۔