محرم الحرام کا آغاز، حرم مطہرزینب کبری سلام اللہ علیہا، سیاہ پوش+ تصاویر


محرم الحرام کی آمد پر دمشق میں ثانی زہرا حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کو سیاہ پوش کردیا گیا ہے۔

محرم کے مقدس مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی حضرت زینب (ع) کے حرم مطہر کے گنبد پر لگا پرچم تبدیل کر کے سیاہ پرچم لہرا دیا گیاہے۔

ضریح اقدس کو بھی سیاہ پوش کر دیا گیا۔ حرم مطہر پر سیاہ پرچم تقریبا سوا دو ماہ تک لہراتا رہے گا۔

دمشق کے تمام چھوٹے بڑے محلوں خاص کر مساجد اور امام بارگاہوں کو سیاہ پوش کردیا گیا ہے اور سڑکوں ، گلی کوچوں اور عمارتوں کی چھتوں پر علم لہرا دیئے گئے ہیں۔