عراق؛ صوبہ صلاح الدین میں داعش کے ٹھکانے تباہ، دس خطرناک دہشت گرد گرفتار


عراقی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ صلاح میں تکفیریوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیا ہے۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد تکفیری ہلاک اور دس خطرناک دہشت گردوں کو زندہ گرفتار کرلیا ہے۔

الاخباریہ نیوز نے خبر دی ہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر داعش کا خطرناک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے متعدد خطرناک ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ دہشت گرد عراقی سیکیورٹی فورسزپر حملے کا منصوبہ تیارکرچکے تھے۔

الانبار میں بھی دو خطرناک تکفیری دہشت گردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا۔ داعشی دہشت گرد متعدد نہتے شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھے۔

حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران داعش کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد داعشی گرفتار کرکے ملک کو خطرناک دہشت گردی سے بچالیا گیا ہے۔

عراقی فورسز کا کہنا ہے کہ موصل میں بھی ایک خفیہ کارروائی کے دوران 8دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

دوسری جانب دہشت گردوں کے حملے میں عراق فوج کے 4اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔