فضل الرحمن کی قیادت میں حکومت مخالف نئے اتحاد کی تشکیل


مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا الائنس تیار کرلیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، جے یوآئی، اے این پی، پی کے میپ، قومی وطن پارٹی، نیشنل پارٹی نئے اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہوں گے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حکومت سے علیحدہ ہونے والی جماعت بی این پی مینگل بھی اپوزیشن الائنس کا حصہ ہوگی.

اپوزیشن کی چھوٹی تمام جماعتوں کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے تحفظات ہیں۔

 ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن کے نئے اتحاد کا اجلاس جلد مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ہوگا۔