کیا سلطان عبد اللہ ایران کا سفر کررہے ہیں؟
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ملائیشیا کے بادشاہ کو باضابطہ طور پر ایران آنے کی دعوت دےدی۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایرانی صدر مملکت 'حسن روحانی' نے پیر کے روز سلطان '"عبدالله رعایهالدین المصطفی بالله شاه" کے نام سے ایک پیغام میں ملائیشیا کے قومی دن کے موقع پر اس ملک کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملائیشیا کے بادشاہ کو ایران کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم مہاتیر محمد نے گذشتہ سال تہران کا دورہ کرنا تھا، تاہم تہران دورے سے قبل انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔
اگر ملائیشیا کا بادشاہ ایران آیا تو یہ ان کا تہران کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔
صدر روحانی نے گذشتہ سال ملائیشیا کا سفر کیا تھا۔ صدر حسن روحانی نے اس ملک کے بادشاہ سے بھی ملاقات کی تھی۔
اور اب انہیں باقاعدہ تہران دورے کی دعوت دی گئی ہے، وقت ہی بتائے گا کہ سلطان عبد اللہ تہران آئیں گے یا نہیں؟