پنجاب کے مختلف علاقوں میں جلوسوں کو روکا جانا افسوسناک ہے، علامہ عارف واحدی


شیعہ علماکونسل کے رہنما علامہ عارف واحدی نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں عزاداری کے پروگراموں میں انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹوں کی شدید مذمت کرتے ھوئے عزاداری کی مجالس اور جلوسوں کو بھرپور طور پر جاری رکھنے کی تاکید کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اٹک کا دورہ کیا اور مرکزی جلوس عزاداری میں شرکت کی۔

انہوں نے فوارہ چوک اٹک میں جلوس کے شرکا سے خطاب کرتے ھوئے شان رسالت،عظمت اھلبیت اطہار،مقصد کربلا اور اتحاد امت پر گفتگو کی۔

    علامہ عارف واحدی نے شیعہ علما کونسل ضلع اٹک کے صدر سید وقار نقوی کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا  سید وقار نقوی بہت محنت اور جانفشانی سے عزاداری کے پروگراموں میں اپنا کردار ادا کر رھے ھیں اور ضلع بھرمیں جہاں بھی مجالس و جلوس ھائے عزا میں مشکلات پیش آئیں ان کو حل کرانے میں پیش پیش رھے اور انتظامیہ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں رھے ان رابطوں کی وجہ سے اس دفعہ پورے ضلع میں عزاداری میں کہیں بھی کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

     علامہ عارف واحدی نے ان کی زحمات پر ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش اور شکریہ ادا کیا-