فلسطینی رہنما "اسماعیل ہنیہ" سید حسن نصراللہ سے ملاقات کریں گے


حماس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل علامہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات کریں گے۔

حماس تحریک کے رہنما، "اسامہ ہمدان" نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ حماس تحریک کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل علامہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

ہمدان نے بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کی لبنان کے سفر کے دوران سید حسن نصراللہ سے ملاقات کا قوی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اسماعیل ہنیہ حزب اللہ کے سربراہ سے خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا خطے میں عرب ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ فوری طور پر متحدہ عرب امارات کی پیروی کرتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم کرکے سفارتی تعلقات قائم کریں۔

اس وقت امریکی صدر کے مشیر عرب ملکوں کے دوروں پر ہیں، وائٹ ہاوس کے مشیر نے بحرین، قطر اور سعودی عرب کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

فلسطینیوں کو خطے کی بدلتی صورتحال پر تشویش ہے، عرب ممالک ایک ایک ہوکر اسرائیل کے سامنے سرتسلیم کرنے کا خدشہ ہے۔ تاہم فلسطینی مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورت قابض صہیونی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ 1993 کے بعد پہلی بار منگل کے روز لبنان پہنچے ہیں۔