پاراچنار میں پاکستان زندہ باد ریلی، پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار


پاراچنار میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ریلی نکالی گئی اور فورسز سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ وہ ہر وقت پاکستان کیلئے ہر قسم کی قربانیوں کیلئے تیار ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

پاراچنار میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق کونسلر اور پاکستان زندہ باد موومنٹ کے رہنماء سید محمد، سید جمیل حسین، سید لیاقت حسین، معین علی، سید محمد ثقلین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے باشندوں نے قیام پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور ہر موقع پر قربانیاں پیش کی ہیں۔

 رہنماؤں نے اعلان کیا کہ وہ ہر وقت پاکستان کیلئے ہر قسم کی قربانیوں کیلئے تیار ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کا بھرپور ساتھ دینگے۔

رہنماؤں نے ملک بھر خصوصاً قبائلی علاقوں میں قیام امن کیلئے فورسز کی قربانیوں اور کردار کو سراہا۔