عراق کی شام سے ملحقہ سرحد پر داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز+تصاویر


عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈرکا کہنا ہے کہ شام سے ملحقہ سرحد پر تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبے الانبار میں حشد الشعبی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ شام سے متصل سرحد پر داعشی دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

المعلومہ نیوز نے خبر دی ہے کہ  صوبہ الانبار میں حشد الشعبی کے کمانڈر «قاسم مصلح» نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی سرحد پر واقع تکفیری دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کا صفایا کیا جائے گا۔

"انہوں نے کہا کہ عراقی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے غیرملکی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعشی دہشت گرد سرحدی علاقوں میں خفیہ ٹھکانے بنا چکے ہیں۔

قاسم مصلح نے مزید کہا: " صحرائے الانبارکے متعدد علاقوں میں داعشی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔

واضح رہے کہ ہمیشہ سے داعشی دہشت گرد شام سے ملحقہ سرحدسے ہی عراق میں داخل ہوتے رہے ہیں۔