بھارت سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کرے، پاکستان


پاکستانی ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کرے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، لائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزی پربھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا.

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے 11 اور 12 ستمبر کی درمیانی رات فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 11 سالہ بچی شہید اور 4 افرادزخمی ہوئے.

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنارہا ہے، رواں سال بھارت نے 2225 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی فائرنگ سے 18 شہری شہید ،176 زخمی ہوئے

خیال رہے کہ بھارتی فوج نے تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹرز میں بھاری ہتھیاروں سے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کےنتیجےمیں ایک گیا رہ سالہ معصوم بچی شہید جبکہ 75 سالہ شخص اور 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔