پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کی فضاء ثبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، علامہ ساجد نقوی


علامہ سید ساجد علی نقوی نے بعض شر پسند عناصر کی جانب سے تکفریت پھیلا کر ملک میں امن و امان کی فضاء کو ثبوتاژ کرنے اور بزرگانِ دین کے خلاف ہرزا سرائی کی مذمت کرتے ہوئے حکمرانوں کی خاموشی کو افسوسناک اور معنی خیز قرار دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہنگو اور کراچی میں بعض گروہوں کی جانب سے شاہراوں پر تکفیری نعرے لگانے کی مذمت کرتے ہوٸے اس اقدام کو ملک کے امن کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

اُنہوں کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبےکے تحت وطن عزیز پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کی فضاء ثبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایسے شر پشند عناصر کو یوں کھلی چھوٹ دینا معنی خیز ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے بعض شرپسندوں کی جانب سے نام لے کر عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف ہرزہ سرائی اور گالم گلوچ کو اسلامی شعار اور اخلاقی اقدار کے منافی قرار دیتےہوٸے اس امر کی بھرپور مذمت کی اور اس موقع پر اسٹیج پر موجود ذمہ داروں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

علامہ ساجد نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ  حکمران ان واقعات کا فی الفور نوٹس لے اور تکفیر کے ذریعے وطن عزیز پاکستان میں امن و امان کو خطرے میں ڈالنے والے اسلام اور ملک دشمن عناصر کے خلاف فوری کارواٸی عمل میں لاٸے۔

علامہ سید ساجد نقوی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ شرپسندوں کی سازش کا شکار ہو کر مشتعل نہ ہوں اور ملک میں امن و امان، باہمی احترام اور اتحاد کی فضاء کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں۔