امریکا اور بھارت سمیت مختلف ممالک میں میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری
امریکا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں2 لاکھ ایک ہزار348 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور68لاکھ28 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکا کے بعد بھارت کرونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
بھارت میں کرونا سے ایک دن میں ستانوے ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد51 لاکھ15 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور چوبیس گھنٹوں میں گیارہ سو سے زائد اموات ہوئیں۔ بھارت میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد83ہزار230ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 45 ہزار92 افراد ہلاک اور3کروڑ34 ہزار508 متاثر ہوچکے ہیں۔
دنیا میں کرونا سے متاثر 2 کروڑ 18 لاکھ991 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 72 لاکھ88 ہزار 425رہ گئی ہے۔
برازیل میں کرونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں افراد کی تعداد 44لاکھ 21ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 34 ہزار174 اموات ہوئی ہیں۔
روس کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 917 ہو گئی ہے۔
پیرو میں بھی 7 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31 ہزار51افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کولمبیا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 23 ہزار478 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار705 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 80ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور71ہزار978 اموات ہوئی ہیں۔
کرونا وائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔
دنیا بھر میں 20 مئی کو کرونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔