یمن | سعودی جارحیت پسند اتحاد نے 131 بار الحدیدہ معاہدے کی خلاف ورزی کی


یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کی 131 خلاف ورزی کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ سعودی کرایے کے فوجیوں کی جانب سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کی  131 بار خلاف ورزی کی گئی۔

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی اتحادی افواج  کے 10 لڑاکا اور آٹھ جاسوس ڈرون طیاروں نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمنی حدود میں داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ صنعاء اور ریاض کے مابین 18 دسمبر 2018 میں الحدیدہ میں جنگ بندی ہو گئی تھی تاہم سعودی اتحاد اس کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی اوردسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر ہوئے ہیں-

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا ہے۔

پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔