اقوام متحدہ میں کشمیر کیلئے آواز اٹھانے پر ترک صدر کے شکرگزار ہیں؛ وزیراعظم


پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کیلئے آواز اٹھانے پر ترک صدر کے شکرگزار ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر اہلِ کشمیر کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردوغان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 بدھ کو اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ترکی کی غیر متزلزل حمایت حقِ خودارادیت کی جائز و منصفانہ جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے لئے ہمت و حوصلے کا ایک ذریعہ ہے۔

ترک صدر نے تنازعہ کشمیرکومذاکرات کے ذریعے حل کرنے پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کیلئے ناگزیرہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے 193رکنی اسمبلی کے تاریخی 75ویں اجلاس سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدررجب طیب اردوغان نے کہاتھاکہ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پانچ اگست دوہزارانیس کومقبوضہ وادی کے انضمام اورجموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بھارتی اقدام نے مسئلہ کومزیدپیچیدہ بنادیاہے۔