دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری، اموات 10 لاکھ سے تجاوز


دنیا بھر میں مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بھی بدستور اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کرونا سے 3 کروڑ 31 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کرونا  وائرس سے ہلاکت خیزی کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے اور امریکا، بھارت، ارجنٹائن اور برازیل سمیت دیگر ممالک میں ہزاروں افراد مہلک وائرس کا شکار بن رہے ہیں۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے مہلک وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

دنیا بھر میں اب تک مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جس میں سب سے زیادہ اموات امریکا اور برازیل میں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد میں امریکا کے بعد بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

بھارت میں روزانہ کرونا  کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے اور ساتھ ہی ہلاکتیں بھی تیزی س بڑھتی جارہی ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا  کے 2 کروڑ 45 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں