مولانا فضل الرحمن کے اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت


نیب حکام کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کے اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  آمدن سے زائد اثاثوں میں مولانا فضل الرحمن کیخلاف نیب نے تحقیقات شروع کی ہوئی ہیں، ان کے قریبی موسیٰ خان کو بھی نیب کی طرف سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کے اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

نیب نے اثاثوں کی ابتدائی معلومات حاصل کر لیں۔ فضل الرحمٰن بنگلے، سینکڑوں کنال زرعی اراضی اور دکانوں کے مالک نکلے۔ مولانا کے اثاثوں میں چک شہزاد اسلام آباد میں 3 ارب مالیت کی زمین، حال ہی میں فروخت کیا گیا۔

مولانا کا ایف 8 اسلام آباد میں بنگلہ، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں مارکیٹیں بھی شامل ہیں، فضل الرحمٰن کی ڈیرہ اسماعیل خان میں سینکڑوں کنال اراضی ہے۔