عبداللہ عبداللہ کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات، پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد میں فغان اعلیٰ کونسل کےچیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے وزیرخارجہ شاہ محمود سے ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل، امن واستحکام اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، افغان اعلیٰ کونسل کےچیئرمین عبداللہ عبداللہ اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان مفاہمتی عمل، امن واستحکام اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے افغان اعلیٰ کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ان کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ تین روزہ دورے کے دوران عبداللہ عبداللہ صدرمملکت، وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔
ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا بطور چیئرمین مفاہمتی کونسل، پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے، اس وفد میں افغان قومی مفاہمت کونسل کے مرکزی عہدیداران شامل ہیں، توقع ہے اعلیٰ سطح دورے سے افغان مفاہمتی عمل آگےبڑھانےمیں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں