سعودی عرب میں کرونا وائرس کی دوسری لہر، مزید400 افراد متاثر


سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات تیز ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے نئے مصدقہ کیسز 403 ریکارڈ پرآئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا سے متاثرین کی کل تعداد 3 لاکھ 33 ہزار193 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 4 ہزار 683 تک پہنچ گئی۔

انہوں نے عوام کوم خبردار کیا ہے کرونا وائرس کی دوسری لہر کے آثار واضح ہیں، شہری ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ مملک سے اس وبا کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔

خیال رہے کہ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ سعودی حکام کرونا وائرس کے کیسز اور اموات کی اصل تعداد چھپا رہے ہیں، سعودی سیاست پر نظر رکھنے والے معروف شہری مجتہد کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد سرکاری اعدا و شمار سے کئی گنا زیادہ ہے۔

حکام عوام کو حقایق نہیں بتا رہے ہیں۔