ایران؛ سستان وبلوچستان میں سپاہ پاسداران پر حملہ، تین جوان شہید
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سستان و بلوچستان کے علاقے نیکشہر میں دہشت گردوں نے قدس برگیڈ کی گاڑیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3اہلکار شہید ہوگئے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں نے کل شام قدس برگیڈ کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپاه پاسداران انقلاب اسلامی دو گاڑیوں پر کل شام دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں قدس بریگیڈ کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوا۔
اس واقعہ میں 2 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے جن کی شناخت کا کام جاری ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
امریکا اور غاصب صیہونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران میں اپنے مذموم اہداف کے حصول کے لئے دہشت گرد گروہوں اور انقلاب مخالف عناصر کی حمایت کر رہے ہیں تاہم ایرانی قوم اور سکیورٹی فورسز کی ہوشیاری سے دشمن طاقتیں اپنے مذموم اہداف میں ناکام رہی ہیں۔
مزید پڑھیں