پاکستان میں کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی،625 نئے کیسز، 15 جاں بحق


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے 15 مریض جاں بحق ہوئے، ملک اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار 499ہوگئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان میں کرونا  وائرس کے حملوں میں اضافہ ہورہا ہے، 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 625نئے کرونا  کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 31 ہزار 697کرونا  ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد 625نئے کیسز سامنے آئے،

اس وقت ملک میں کرونا  کے فعال کیسز کی تعداد8ہزار877ہے۔

وبا کی موجودہ صورتحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کرونا  وائرس کے480کیسز تشویشناک یاسنجیدہ نوعیت کے ہیں جبکہ اب تک دو لاکھ98ہزار55کرونا  مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹے میں کرونا  کے 558مریض صحت یاب ہوئے، ملک میں اب تک3لاکھ13ہزار431مصدقہ کرونا کیسزرپورٹ ہوچکےہیں، ملک بھرمیں تاحال35لاکھ80ہزار173کرونا  ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 11 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 98 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔