پاکستان بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا


پاکستان بھر میں لاکھوں فرزندان توحید نے شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان کے تمام شہروں میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں شبیہ علم و ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے گئے۔

 پاکستان سے سب بڑے شہر کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیان ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔

راولپنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیرہوا۔

لاہور میں مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو کر امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

پشاور میں چہلم کا جلوس جامع مسجد کوچہ رسالدار سے برآمد ہوا جبکہ کوئٹہ میں بھی چہلم کے دو جلوس برآمد ہوئے۔

ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، خانیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے۔

حیدرآباد، سکھر، میر پور خاص، ٹھٹھ، بدین، جیکب آباد، خیرپور ، لاڑکانہ سمیت کئی شہروں میں جلوس برآمد ہوئے۔

ادھر پاراچنار، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان، ہنگو، اورکزئی میں بھی شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس برآمد ہوئے۔

گلگلت بلتستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے گئے خاص کر گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، روندو، کھرمنگ، شگر، خپلو میں ہزاروں عاشقان امام حسین علیہ السلام نے یزیدیت کے خلاف مارچ کیا۔

آزاد کشمیر کے مرکزی شہر مظفرآبادسمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے گئے۔