ایران میں کرونا سے ریکارڈ توڑ اموات، 251 شہری انتقال کرگئے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 251 شہری انتقال کرگئے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ 24گھنٹوں مین کرونا سے مزید 251 شہری انتقال کرگئے جبکہ 3ہزار822 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزارت صحت کی ترجمان نے کہا: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوویڈ 19 کے 3،822 نئے مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن میں سے 1،724 اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں کوویڈ 19 کےمریضوں کی کل تعداد 5لاکھ 75 تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "بدقسمتی سے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 251 شہری جان کی بازی ہار گئے اور اور اس بیماری سے اموات کی مجموعی تعداد 28،544 ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ، اب تک 406،389 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 4ہزار482 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ان کے مطابق، ملک میں اب تک 4،312،514 کوویڈ 19 تشخیصی ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ، تهران، اصفهان، قم، آذربایجان شرقی، خراسان جنوبی، سمنان، قزوین، لرستان، اردبیل، خوزستان، کرمانشاه، کهگیلویه و بویراحمد، گیلان، بوشهر، زنجان، ایلام، خراسان رضوی، مازندران، چهارمحال و بختیاری، البرز، آذربایجان غربی، مرکزی، کرمان، خراسان شمالی، همدان اور یزد میں حالات اچھے نہیں ہیں اور ان صوبوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔
صوبہ کردستان، هرمزگان، فارس اور گلستان میں بھی کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے
دوسری طرف اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت نے کرونا ویکسین تیار کرنے کی خبر دی ہے۔