عراق: بین الاقوامی ہوائی اڈے کے گرد و نواح میں سخت حفاظتی اقدامات


عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ہوائی اڈے اور اس کے مضافاتی علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، بغداد ایئر پورٹ اور الخضرا کے علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

السومریہ نیوز نے خبر دی ہے کہ بغداد ایئر پورٹ کے تمام مضافاتی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے تازہ دم دستے تعیینات کئے جارہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور گرین زون کے آس پاس کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

میڈیا نے بتایا ہے کہ ان فورسز کو تعینات کرنے کا مقصد ان جگہوں پر حملوں کو روکنا ہے۔

واضح رہے کہ بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متعدد بار راکٹ حملے ہوچکے ہیں۔