موسم سرما میں کرونا وبا کے پھیلاؤکا خطرہ بڑھےگا، عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسم سرد میں کرونا کی وبا کے پھیلاؤکا خطرہ بڑھےگا جس کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ابھی سےحکمت عملی اختیار کرنےکی ضرورت ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اجلاس میں کرونا  کے پھیلاؤ کی شرح اور کیسز کی بڑھتی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ کرونا کی دوسری لہرکےنتیجےمیں متاثرہ مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں وبا کا پھیلاؤ اور نقصان دیگر ملکوں کےمقابلےمیں کم ہوا لیکن 6ہفتے میں سامنے آئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا  کا مرض دوبارہ سراٹھا رہا ہے۔

کراچی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیاجارہاہے عوام کوکرونا کی دوسری لہرسےبچانےکیلئےماہرین نےتجاویزپیش کردی ہیں۔

تجاویز میں کہا گیا کہ غیرضروری سرگرمیاں جن کاتعلق معیشت، تعلیم سےنہیں محدودکیاجائے اور عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کوکرونا کی لہر،مزیدنقصان سےبچانےکیلئےبروقت فیصلہ سازی ضروری ہے، سردموسم میں کرونا کی وبا کےپھیلاؤکاخطرہ بڑھےگاجس کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ابھی سےحکمت عملی اختیار کرنےکی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حفاظتی اقدامات اورماسک کےاستعمال کو ہر صورت یقینی بنایاجائے۔