ایران سے ٹماٹر کی درآمد شروع / ٹماٹر سے لدے 8 ٹرک تفتان پہنچ گئے


مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے پاکستان کے لئے ٹماٹر کی درآمد شروع ہوگئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وفاقی حکومت کی اجازت ملنے کے بعد ایران سے ٹماٹر کی درآمد شروع ہوگئی ہے اور ٹماٹر سے لدے 8 ٹرک تفتان پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی لہر اور ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔

تفتان کسٹم ہاؤس کے افسرعبدالہادی نے میڈیا کو بتایا کہ مشترکہ بازار میں آج 8 ٹرک کلیئرنگ کے لیے پہنچے ہیں جن کی کلیئرنگ کا کام بہت جلد کر لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار اسلامی جمہوریہ ایران سے ٹماٹر کی درآمد ہوتی رہی ہے۔