چین اور بھارت کے مابین جنگ کا خطرہ/ چینی فوج کو تیاری کا حکم


چینی صدر شی جن پنگ نے فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں جنگ کی تیاری میں صرف کریں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکی ٹی وی سی این این نے چین کی سرکاری خبر ایجنسی ژن ہوا کے حوالے سے لکھا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز گوانگ ڈونگ میں فوجی چھاؤنی کا دورہ کیا۔

صدر شی جن پنگ نے فوجیوں سے کہا کہ وہ ہائی الرٹ پر رہیں۔

چینی صدر نے فوجیوں کو ہدایت کی کہ وہ وفادار، پر خلوص اور بھروسے مند رہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب ایل اے سی پر بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعہ جاری ہے جبکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات بدترین صورتحال کا شکار ہیں۔